ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف قرارداد منظور کرانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی مذموم کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو سعودی عرب نے کیمیاوی ہتھیار فراہم کئے ہیں۔ بشار جعفری نے کہا کہ ویٹنام کے خلاف بھی جنگ جھوٹے دعوے پر شروع کی گئی اور عراق کے خلاف بھی جنگ جھوٹے دعوی پرآغاز کی گئی اور آج وہی جھوٹ شام کے بارے میں بھی بولا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا منافقانہ چہرہ عالم اسلام کے لئے واضح ہوگیا ہے سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کا طرفدار نہیں بلکہ بڑے شیطان امریکہ کا طرفدار ہے۔
ادھر شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام ہر قسم کے فوجی حملے کا منہ توڑ اور حیرت انگیز جواب دےگا۔
.......
/169